تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت پاکستان میں سلیپر سیل متحرک کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں سلیپر سیل متحرک کرسکتا ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ بھارت کو پاکستان میں امن نہیں بھاتا، بھارت بالکل نہیں چاہتاکہ پاکستان میں امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی سرکار بےپناہ دباؤ میں ہے اور لداخ میں رسوائی پرمودی پرسوالات اٹھ رہےہیں، بھارت پاکستان کےمختلف علاقوں میں سلیپرسیل متحرک کرسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں، افغانستان میں بھارت تخریب کار کا کردار ادا کر رہا ہے اس نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزیرخارجہ سےکل رابطہ کروں گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سندھ میں رینجرز پر حملوں کے واقعات ہوئے، ہمیں ایسے واقعات کا بغور جائزہ لینا ہو گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،بھارت کا جارحانہ رویہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

Comments

- Advertisement -