پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سینئر امریکی سفارتکار نے کینیڈا کو موصول انٹیلیجنس کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: امریکا کے ایک سینئر سفارتکار ڈیوڈ کوہن نے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کر دیا، انھوں نے بھارت کینیڈا تنازع کے حوالے سے کہا کہ ٹروڈو حکومت نے عوامی الزامات سے پہلے فائیو آئیز کے شراکت داروں سے انٹیلی جنس حاصل کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی تھی، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد فائیو آئیز نے دیے۔

کینیڈا میں امریکی سفیر ڈیوڈ کوہن نے تصدیق کی کہ فائیو آئیز کے شراکت داروں کے درمیان مشترکہ انٹیلی جنس تھی، جس نے کینیڈین وزیر اعظم کو بیان دینے میں مدد کی۔

نیٹو ممبر کینیڈا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی نے دنیا کو چونکا دیا

فائیو آئیز نے کینیڈا کو بتایا کہ اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ ’فائیو آئیز‘ تنظیم امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا پر مشتمل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں