اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی ٹیم پر کرونا کے وار جاری، پریکٹس سیشن منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم پر کرونا کا وار جاری ہے، آخری ٹیسٹ میچ سے قبل ایک اور عہدیدار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آخری ٹیسٹ سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے باعث انڈین ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی اسکواڈ کے دوسرے فزیو تھراپسٹ یوگیش پرمار کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، بھارتی ٹیم کے دیگر ارکان کے بھی کرونا ٹیسٹ لئے جاچکے اور اب ان کی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم پر کرونا کا حملہ، اہم ارکان قرنطینہ

بھارتی کیمپ میں کرونا وائرس کی موجودگی پر انگلینڈ  ٹیم کے نائب کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ وہ پُرامید ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

اس سے قبل انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے ہیڈ کو روی شاستری کے ساتھ بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور فزیوتھراپسٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ارکان فوری طور پر آئسو لیشن میں چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ کل سے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں