تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"بھارت پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا” سابق بھارتی پولیس افسر کا اعتراف

نئی دہلی: سابق بھارتی پولیس افسر این سی استھانہ نے اپنی نئی کتاب میں اپنے ہی ملک کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس قابل ہی نہیں کہ وہ پاکستان کو جنگ کے میدان میں شکست دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق دی وائر کرنٹ افیئرز پورٹل کے ایڈیٹر سدھارتھ ورادارجان استھانہ نے کہا کہ بھارت پاکستان، چین اور چین کے اسٹریٹجک مقاصد پر واضح وضاحت نہیں رکھتا، یہی وجہ ہے کہ بھارت دونوں ملکوں کے ساتھ جنگ میں جیت کی طاقت نہیں رکھتا۔

وائر نے قومی سلامتی اور روایتی اسلحے کی دوڑکےتناظرمیں کتاب کاجائزہ لیا اور موقف اپنایا کہ حقیقت یہ ہے بھارت کسی بھی ملک کو فوجی طور پر شکست نہیں دے سکتا، بھارت اورپ اکستان کو سلامتی چیلنجوں کا حل ڈھونڈنا چاہیے۔

ورداراجان نے اپنی کتاب میں خاص طور پر سیاسی اور بیوروکریٹک اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابی فوائد کے لیےپاکستان دشمنی کا فائدہ اٹھانا بھارتی قائدین کی عادت ہے، سیاست دان عوام کو بھی پاک بھارت جنگ کی طرف اکسا رہے ہیں، جنگ کی طرف اکسانا کسی طرح بھی خطے کےلیےفائدہ مند نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ دی اکانومسٹ‘ نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کی قلعی کھول دی

اس سے قبل رواں سال نومبر میں بین الاقوامی میگزین دی اکانومسٹ نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کی قلعی کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت قومیت کے نشے میں آمریت کی جانب گامزن ہے، مودی ہندوستان کو یک جماعتی ریاست بنانے میں مگن ہیں۔

جریدے کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں ہندوتوا کے پیروکاروں کو اعلیٰ حکومتی عہدوں سے نوازا جارہا ہے، بھارتی فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -