تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حجاب پر پابندی کا معاملہ: کالج نے باحجاب تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیدی

نئی دہلی : بھارت کے ایک کالج نے حجاب پر پابندی کا فیصلہ نظرانداز کرکے مسلمان طالبات کو باحجاب تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ دیا گیا تھا کہ ریاست کے تمام اسکول و کالجز میں یکساں یونیفارم زیب تن کیا جائے گا اور کسی بھی طالب علم کو مذہبی شال، یا حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کرناٹک کے میسورو شہر کے ایک کالج نے چار طالبات کے بے حجاب کلاس میں شرکت سے انکار کر کالج نے یکساں یونیفارم کا ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبات کو حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایک کالج نے مسلم طالبات کو حجاب کےساتھ کالج میں داخلے سے روکا تھا اور کچھ طالب علموں کے خلاف فیصلے کی احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد ریاست بھر کے کالجز میں مسلم طالبات کو حجاب کیساتھ تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -