منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سری لنکا: سہ فریقی کرکٹ سیریز سے پاکستان باہر، بنگلہ دیشں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کامیاب ہوگئی، سری لنکا کے سہ فریقی ٹورنامنٹ سے پاکستان کو نکال کر بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی نے اس ضمن میں بتایا کہ سری لنکا کی ستر سالہ یوم آزادی کی تقریبات پر مارچ 2018ء کے لیے پاکستان کو سہ فریقی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم اب ایسا نہیں ہے۔


انہوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک سازش کرکے پاکستان کو اس سہ فریقی ٹورنامنٹ سے باہر نکلوادیا ہے اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کروادیا ہے،
اب مارچ 2018ء میں ہونےوالے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں