تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سفاک ڈرائیور کی سنگ دلی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ٹریفک پولیس اہلکار نے قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی والے کو روکنے کی کوشش کی تو اُس نے اہلکار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے جب قانون کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تو اُس نے رفتار بڑھا دی۔

ڈرائیور نے سامنے آنے والے اہلکار کو ٹکر ماری جس کے بعد وہ بونٹ پر گر گیا اور پھر کار سوار اُس نے جان کی پرواہ کیے بغیر گاڑی دوڑا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے نئی دہلی کے علاقے کینٹ میں ایک کار ڈرائیور کو گاڑی کے سامنے آکر رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اسے ٹکر ماردی۔

پولیس اہلکار ٹکر لگنے سے گاڑی کے بونٹ پر گرا تو ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے اس کی رفتار دگنی کردی۔

بونٹ پر پڑے ہوئے ٹریفک اہلکار نے گاڑی کے ڈرائیور کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور کار مزید تیز چلانے لگا اور گاڑی لہراتے ہوئے کافی دور تک لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور پولیس اہلکار کو کھینچتا ہوا تقریباً 400 میٹر آگے تک لے گیا تھا، جس کے بعد وہ سڑک پر گرا اور پھر کار سوار وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس اہلکار کی گاڑی کے بونٹ پر لٹکے رہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر صارفین نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -