اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت میں کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرفیو کے باوجود مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں ویک اینڈ کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق صرف نئی دہلی میں 22ہزار751نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک پورے ملک میں مجموعی طور پر نئے کورونا ویریئنٹ اومیکرون کا پھیلاؤ میں اضافہ ہوا جس کے سبب ایک دن میں ایک لاکھ59ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز،بھارت میں پابندیاں  عائد

میڈیا ذرائع کے مطابق نئی دہلی پولیس کے300سے زیادہ اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے44ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صرف مغربی بنگال کے علاقوں میں24ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

 کرونا کیسز کی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد بھارت میں پہلے سی ہی ناکافی سہولیات رکھنے والے نظام صحت بھرپور دباؤ میں آ چکا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رکھنے کی گنجائش کم ہو چکی ہے جبکہ ہسپتالوں کو آکسیجن سمیت اہم سپلائز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

اس واقعے سے دو روز قبل مہاراشٹر ہی کے شہر ناشک کے ایک ہسپتال میں آکسیجن لیک ہونے سے وینٹی لیٹر پر موجود 24 مریض ہلاک ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں