پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

بھارت : کورونا کا مریض اہل خانہ سمیت فرار، پولیس کے چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

ہریانہ : بھارت میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض اپنے اہل خانہ سمیت گھر سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکلا میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کے فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ضلع میں کورونا کا مشتبہ مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ مبینہ طور پر فرار ہوگیا ہے جس کا نام گجیندر بتایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ گجیندر نامی شخص کورونا وائرس سے متاثر ہے، جس کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

محکمہ صحت کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ گجیندر کورونا وائرس سے متاثر ہے، جس کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا بعد ازاں پولیس جب سیکٹر 4 میں گجیندر کے گھر پہنچی تو اطلاع ملی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہوچکا ہے۔

جس کے بعد پنچکلا پولیس نے گجیندر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 188، 269، 270 اور وبائی ایکٹ 1897 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس ابھی تک گجیندر اور اس کے اہل خانہ کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل نہیں کرپائی ہے، پولیس کے مطابق  چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں گجیندر کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔

 پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں