کلیان : ڈومبیولی کے رہائشی آٹو ڈرائیور نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی، دوسرے واقعے میں کورونا متاثرہ دل کا ایک 58 سالہ مریض دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ڈومبیولی کے رہائشی ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کشی کرلی، ڈرائیور نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مایوس ہوکر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق 42سالہ ڈرائیور غر بت کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر تھا۔
دوسری جانب کلیان میں 58سالہ شخص جو دل کا مریض بھی تھا جان کی بازی ہار گیا، موت کے بعد آنے والی اس کی ٹیسٹ رپورٹ میں کرونا مثبت آیا تھا۔
گزشتہ روز شہر ڈومبیولی اور کلیان میں مزید اٹھارہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اب تک کرونا کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 385 ہوگئی ہے، معلالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی مرکزی ٹیم نے کے ڈی ایم سی کی تیاری کو جانچنے کے لئے کلیان ڈومبیوالی کا بھی دورہ کیا۔