تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: کورونا کی تباہ کاریاں، مریض کو اسکوٹی کا سہارا کیوں لینا پڑا؟

نئی دہلی: بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، اسپتال میں اسٹریچر نہ ہونے کے باعث مجبوراً مریض کو اسکوٹی کا سہارا لینا پڑا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کے ممکنہ مریض کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) سے ایمبولنس تک لے جانے کے لیے مریض کو اسکوٹی پر بٹھایا گیا۔

یہ واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں پیش آیا جہاں کے پلامو نامی اسپتال میں اسٹریچر کی قلت تھی جس کے باعث مریض کو اسکوٹی کے سہارے ایمبولنس تک پہنچایا گیا، بیمار شخص کے رشتےدار علاج کے لیے اسے دوسری جگہ منتقل کرنا چاہتے تھے جس کے لیے اسٹریچر کی ضرورت تھی۔

مریض کے اہل خانہ اسکوٹی اسپتال کے آئی سی یو تک لے گئے اور متاثرہ شخص کی مدد کی۔

خیال رہے کہ رامپرساد نامی مذکورہ مریض کو چند دن قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن گھر والے ڈاکٹروں کے علاج سے مطمئن نہیں تھے، یہی وجہ تھی کہ کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخ دینے کے باوجود اب تک ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -