نئی دہلی : بھارت میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں، پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا کہ پریشان حال عوام نے شادی بیاہ میں پیٹرول بطور تحفہ پیش کرنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلسل 13 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے، جس کے بعد شہریوں نے پیٹرول کو بطور تحفہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
حالیہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک نئے نویلے جوڑے کو شادی کے موقع پر دوستوں کی جانب سے ایک لیٹر پیٹرول اور ایک لیٹر ڈیزل کا تحفہ دیا گیا۔
Amidst rising #PetrolDieselPriceHike, friends of the newly married couple, Girish Kumar and Keerthana decided to gift the couple One Litre #petrol and One Litre #diesel as a wedding present at their Wedding reception in Cheyyur in Chengalpattu district #FuelPriceHike pic.twitter.com/Wr3BErZUwg
— Apoorva Jayachandran (@Jay_Apoorva18) April 7, 2022
تامل ناڈو میں پیٹرول 10 روپے اضافے کے بعد 110 روپے 89 پیسے (پاکستانی 276.47) پر فروخت ہورہا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 100 روپے 98 پیسے (251.77) پر پہنچ گئی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ فروری 2021 میں پیش آیا تھا جب ایک جوڑے کو پیٹرول کا کین اور ایل پی جی گیس سے بھرے ہوئے سلینڈر اور پیاز کا تحفہ پیش کیا گیا تھا۔