تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا وائرس: بھارتی سرکار کی سنگین غفلت، زندہ شہری کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری

ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں کرونا کو شکست دینے والے شخص کو سرکاری حکام نے مرنے کا تصدیق نامہ دینے کے لیے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر تھانے کے علاقے منپادا کے رہائشی چندرا شیکھر کو گزشتہ سال اگست میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

شیکھر نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ادویات استعمال کیں اور احتیاط کر کے کرونا کو شکست تو دے دی مگر سرکاری ریکارڈ میں اُن کی صحت یابی کی جگہ مرنے کا اندراج کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں قرنطینہ کے دوران بلدیاتی محکمہ صحت کے حکام سے رابطے میں تھا، انہوں نے آئسولیشن کی تصدیق بھی کی تھی‘۔

شیکھر نے بتایا کہ انہیں تھانے کی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کی جانب سے منگل کے روز ایک خاتون کی کال موصول ہوئی۔

’خاتون نے مجھ سے کہا کہ شیکھر کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ تیار ہوگیا ہے، آپ آکر اسے وصول کرلیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی یہ بات سُن کر میں نہ صرف حیران ہوا بلکہ شدید دھچکا بھی پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ ’جب میں نے خاتون کو بتایا کہ میں ہی چندرا شیکھر  بات کررہا ہوں تو وہ حیران رہ گئی اور پوچھا کہ کیا آپ کے خاندان میں کسی اور کا کرونا سے انتقال ہوا ہے؟ اگر ایسا ہے تو آگاہ کریں‘۔

Comments

- Advertisement -