تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شیوسینا نے مسلمانوں کے بعد اب دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا

نئی دہلی : بھارت میں انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندی نے جنونی صورت اختیار کرلی، انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مسلمانوں کے بعد اب جین مت کے پیروکاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے،  شیو سینا کا کہنا ہے بھارت میں بسنے والے مسلمان پاکستان چلے جائیں مگر جین مت کے پیروکار کہاں جائیں ؟  انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی غنڈہ گردی نے مودی کی حکومت پر کئی سوال کھڑے کردیے ہیں۔

بھارت میں گائے کے گوشت پر حالیہ پابندی کی وجہ سے مسلمان ایک نئے خوف کا شکار ہیں، مسلمانوں کو مچھلی کھانے کے مشورے دیے جارہے ہیں۔

مودی شیو سینا کے انتہا پسند بھوت کیسے قابو کرتے ہیں یہ مودی سرکار کے لیے کڑا امتحان ہے، اس وقت تو بی جے پی کی وفادار شیو سینا مہاراشٹر میں مودی سرکار کے ساتھ بیٹھی ہے،  بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ مودی سرکار کے دور میں کیا صورت اختیار کرے گا۔

بھارت میں گوشت پر مستقل پابندی رہتی ہے یا مخصوص وقت کے لیے ہی مسلمانوں پر زمین تنگ کی گئی ہے، یہ سب سوالات بھارت اور مودی جی کے لیے بہت اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -