تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’’بھارتی ٹیم کی وکٹیں ایسی گریں جیسے ’ابھی نندن‘ کا جہاز‘‘

ایڈیلیڈُ: آسٹریلیا کے خلاف عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم کو کرکٹ شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اورتاریخ کے کم ترین اسکور 36 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارتی ٹیم کے بُری طرح ہارنے پر کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے لیا، ایک صارف نے کہا کہ ’بھارتی ٹیم کی وکٹیں ایسے گریں جیسے ابھی نندن کا جہاز، ایک تصویر میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرتے دکھایا گیا۔‘

کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو اس ہی میدان پر یاسر شاہ کی سنچری یاد دلواتے ہوئے کہا کہ ’یاسر شاہ سنچری بناتے ہیں اور پوری بھارتی ٹیم ففٹی بھی نہیں بناسکی۔‘

ایک اور صارف نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ’ویرات کوہلی الیون کی وکٹیں کس طرح گریں۔‘

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کا یہ کم ترین اسکورہے، اس سے قبل ٹیسٹ میں بھارت کا کم اسکور 42 رنز تھا۔

مینک اگروال نے سب سے زیادہ نو رنز بنائے، ویرات کوہلی صرف 4 رنز بناسکے، آخری کھلاڑی محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، بھارتی اننگز کا خاتمہ صرف 36 رنز پر ہوا، آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنس نے چار جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں