جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کھیل ہی کھیل میں 3 بچوں کی جان چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں کھیل ہی کھیل میں تین بچوں کی جان چلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے علاقے ٹوڈپور اور بگوریا کے رہائشی 3 بچے مٹی کے ڈھیر میں دب کر ہلاک ہوگئے، ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت 9 سالہ مہیش سونی، 9 سالہ نشا پرنمل سونی، 8 سالہ کرشن سونی کے ناموں سے ہوئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بچے مٹی کے ٹیلے کے نیچے سرنگ نما گھر بنا کر کھیل رہے تھے کہ اچانک مٹی کا ڈھیر ان پر آگرا جس میں چاروں بچے دب گئے۔

مٹی کے ڈھیر میں دبے تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوڈی کوٹھی کے پاس مکان کے کچھ ہی فاصلے بچے مٹی کے ٹیلے کے نیچے سرنگ بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ ایک بچہ انہیں دور سے دیکھ رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے تقریبا 5 تا 6 فٹ کی سرنگ بنائی تھی اسی دوران مٹی کا ڈھیر ان پر آگرا جس میں بچے دب کر ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران دور کھڑے ایک بچے نے ان کے اہلخانہ کو حادثے کی اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں