تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار

واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمیشن مذہبی آزادی کی رپورٹ میں بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا، بھارت کو سی پی سی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

امریکی کمیشن کی جانب سے اقلیتوں کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت 2019 میں مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا، سالانہ رپورٹ میں متنازع بھارتی شہریت بل پر شدید تنقید کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تنقید کی گئی، امریکی کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے پر بھی تنقید کی۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا، کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی اقدامات کی تعریف کی گئی، سکھ یونیورسٹی، تعلیمی مواد پر نظرثانی کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرونا کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، او آئی سی کی جانب سے بھی بھارتی رویے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو بھارت پاکستان پر الزامات لگاتا تھا خود اقلیتوں کو نشانہ بنارہا ہے، کرونا وائرس کے مسلمان مریضوں سے بھی امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، بھارت میں مسلمان مریض اسپتال جاتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے واپس جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب بھی انٹرنیٹ بند ہے لوگوں کو رسائی نہیں دی جارہی، بھارت میں مسلمانوں کی دکانوں سے خریدوفروخت نہیں کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -