اشتہار

ویمن ایشیا کپ : بھارت نے پاکستان کو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے ثناء میر 20 اور ناہیدہ خان 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

- Advertisement -

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے 73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 رنز کے مجموعی اسکور پر بھارتی ٹیم کی دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئی تاہم اس کے باوجود راویتی حریف نے 3 وکٹوں کے نقصان پر73 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی

یاد رہے کہ دو روز قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو باآسانی 147 رنز سے شکست دی تھی، ندار ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

بھارت نے پاکستان کو ویمن ایشیا کپ میں شکست دے دی

واضح رہے کہ 4 دسمبر 2016 کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر ویمن ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں