نئی دہلی: مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کرنے جا رہی ہے۔
سی آر پی ایف کی تقریباً 18سو سی آر پی ایف اہل کار وں کو خاص طو ر پر جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔
کشمیر سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ماضی کی طرح فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے اور 18 کمپنیوں کی اضافی تعیناتی اس گیم کا حصہ ہو سکتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت منا رہے ہیں
دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرائے۔