تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت نے چین پر کڑی نظر رکھنے کیلیے سرحد پر تعمیرات شروع کردیں

بھارت نے چین پر کڑی نظر رکھنے کے لیے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب بڑے پیمانے پر تعمیرات شروع کر دی ہیں۔

یہ انکشاف بھارتی فوج کے افسر میجر راجیش ٹھاکرے نے کیا ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے کی وجہ سے چین کے خفیہ ٹھکانوں پر نظر رکھنے میں دشواری ہوتی ہے، امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سرحد پر تعمیراتی کام بھی جاری ہے، اہلکار سرحد کے ساتھ ساتھ دور دراز راستوں پر بھی دن رات گشت کر رہے ہیں۔

میجر راجیش ٹھاکرے نے کہا: ’ہم جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، ہمارے منصوبوں کی مؤثر انداز میں انجام دہی کے لیے تمام فرنٹ لائنز اچھی طرح ہم آہنگ ہیں، ہم اپنے آخری فوجی ٹھکانے تک سیٹلائٹ ڈیٹا کی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔‘

فوجی افسر نے کہا کہ چین پر کڑی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایل اے سی پر تعمیرات کر رہے ہیں، تعمیرات کا مقصد اپنی زمین کو تحافظ فراہم کرنا ہے، ہم 21ویں صدی کی فوج ہیں اور سرحد کو محفوظ بنانے کا فرض ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج سرحدوں پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، ایل اے سی پر موسم کی خرابی ایک بڑا چیلنج ہے، اہلکار 25، 25 کلو وزن لے کر گشت کرتے ہیں، اس کے باوجود ہم چین کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے 101 فیصد تیار ہیں۔

2020 میں اپریل اور مئی کے دوران بھارتی اور چینی افواج کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحد پر کشیدگی دیکھنے کی ملی تھی۔ اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت اپنی سرحدوں کو مزید مضبوط کرنے پر کام کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -