پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بھارت کا مذاکرات سے انکار، خطے میں بالا دستی کا مظہر ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مصالحتی کردار کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے،بھارت کا انکار خطے میں بالادستی کی خواہش کا مظہر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی طرف سے پاک بھارت گشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا خیرم مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مصالحتی کردار کی پیش کش کا خیرمقدم کیا۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی پیش کش کر چکے ہیں اور ہر بار پاکستان کی جانب سے اُس کا مثبت جواب دیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ہی چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی پیش کش کے باوجود بھارت کی جانب سے مذاکرات کا انکار خطے میں بالادستی کی خواہش کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ بھارت کشمیریوں پر ڈھائے گئے انسانیت سوز مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکی محکمہ داخلہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش بھی کی تھی تاہم بھارت نے اس پر صاف انکار کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں