اسلام آباد : ڈی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’بھارت نہ بھولے ہم وہی ہیں جن سے 27 فروری کو سامنا ہوا تھا‘۔
تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود کسی صورت دفاعی اور سیکورٹی معاملات متاثر ہونے نہیں دیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی جعلی میڈیا دفاعی بجٹ پر مرضی کے تجزیے پیش کررہا ہے۔
Indian fake media busy spinning on our internal def budgeting choice.Don’t forget,we were the same forces with same budget on 27 Feb 19. We hv the capability & capacity to respond. Remember, it’s not budgeting, it’s resolve of force & the nation firmly standing behind its forces.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 5, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اسی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کو بھرپور جواب دیا تھا، ہمارے پاس جواب دینے کےلیے صلاحیت اور استعداد ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بجٹ اہم نہیں عزم اورحوصلہ اہمیت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ پاک فوج نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں : دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے: آئی ایس پی آر
یہ بات وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں، مذکورہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کا عکاس اور احسن اقدام ہے، پاک فوج نے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات کے بجٹ میں کٹوتی ملکی معاشی مشکلات کی وجہ سے کی۔