تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

آوارہ کتوں نے کمسن بچے کو نوچ نوچ کر مارڈالا

بھارت میں آئے روز کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے ہیں مگر حالیہ واقعے نے تو لوگوں کے دل دہلادئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دلخراش واقعہ رونما ہوا جہاں آوارہ کتوں نے حملہ کرتے ہوئے پانچ سالہ بچے کو نوچ نوچ کر مارڈالا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بارہ مارچ کی شام اس وقت پیش آیا جب بھرت نامی بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتوں کے غول نے اس پر حملہ کیا اور زمین پر گرادیا۔

پانچ سالہ بچہ جیسے ہی زمین پر گرا کتوں نے اس پر یلغار کردی اور بے دردی سے اس کے ننھے جسم کو نوچنے لگے، کئی منٹ تک یہ دل دہلا دینے والا واقعہ چلتا رہا، بعد ازاں مقامی افراد نے بڑی مشکل سےکمسن بچے کو ان آوارہ کتوں کے غول سے نکالا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

بھرت نامی بچے کو شدید زخمی حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریاست حیدر آباد میں آوارہ کتوں کے ہاتھوں کمسن بچے کی ہلاکت کا یہ پانچواں کیس ہے۔

Comments