راجھستان : بھارتی ریاست راجھستان میں ریت کا طوفان امڈ آیا، جس کے نتیجے میں100 افراد ہلاک جبکہ 150زخمی ہوگئے۔
بھارت کی ریاست راجھستان سمیت شمالی علاقوں میں ریت کے طوفان اوربارشوں سے تقریباََ سو افراد ہلاک اورڈیڑھ سوزخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریت کے طوفان کے باعث درخت اوربجلی کے کھمبے گرگئے اورمتعددعمارتوں کونقصان پہنچا۔مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ریت کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ٹرین سروس اورپروازوں کی آمد ورفت بھی متاثرہوئی۔
اتر پردیس کے وزیر اعلیٰیوگی ادیتھ ناتھ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں جبکہ حکام نے عوام کوبلاضرورت باہرنہ نکلنے اورگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری سفرکرنے سے گریز کریں،طوفان آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ریت طوفان کے سبب ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کیا ہے۔
Saddened by the loss of lives due to dust storms in various parts of India. Condolences to the bereaved families. May the injured recover soon.
Have asked officials to coordinate with the respective state governments and work towards assisting those who have been affected: PM
— PMO India (@PMOIndia) May 3, 2018