جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت: کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ہومیوپیتھک دوا کا استعمال، 8 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ہومیوپیتھک کی دوا کھانے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بلاس پور کی رہائشی فیملی نے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ہومیوپیتھک کی دوا استعمال کی۔

یہ دوا پورے کنبے کے لیے خطرناک ثابت ہوئی کیونکہ دوا کھانے کے بعد 13 افراد کی حالت غیر ہوئی، جن میں سے  8 افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوئے جبکہ چار کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

بلاس پور کے سی ایم او نے تصدیق کی کہ واقعہ ہومیوپیتھک دوا استعمال کرنے کے بعد پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ 13 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے 8 کو ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیا جبکہ پانچ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

سی ایم او نے بتایا کہ دوا میں الکحل کی مقدار 91 فیصد تھی، الکحل زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمۂ صحت نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو موت کا تعین کرے گی۔رپورٹ کے مطابق 8 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ڈاکٹر اپنا کلینک بند کر کے فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں