اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکی صدر بائیڈن کی مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور حکمراں اتحاد کو کامیابی مبارک ہو۔

بائیڈن نے کہا کہ بھارت کے تاریخی انتخابات میں 65 کروڑ ووٹروں کی شمولیت پر بھی مبارکباد ہے، دونوں ممالک کی اقوام کی دوستی لامحدود صلاحیتوں کے مشترکا مستقبل سے ہی پروان چڑھ سکتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اور صدر مملکت دروپدی مرمو سے 17 ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی درخواست کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون پہنچ کر صدر مملکت سے ملاقات کی اور وزرا کونسل کے ساتھ اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

بھارتی صدر نے نریندر مودی کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور وزیر اعظم اور وزرا کونسل سے نئی حکومت کے عہدہ سنبھالنے تک ذمہ داریاں جاری رکھنے کی درخواست کی۔

ہردیپ سنگھ نجر کا قتل، گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی

لوک سبھا انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح اکثریت ملنے کے بعد مودی کے ہفتہ 8 جون کو مسلسل تیسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کا امکان ہے، مرکزی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی اسی دن ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں