اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت میں عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ، ووٹنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آج عام انتخابات کے پانچویں مرحلے پر 49 نشستوں پرووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابلِ ذکر امیدواروں میں امیٹھی سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی،اترپردیش کی رائے بریلی کی نشست سے کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور مقبوضہ کشمیر کے حلقے بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے عمرعبداللّٰہ شامل ہیں۔

لکھنؤ سے موجودہ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ زور آزمائی کررہے ہیں، رائے بریلی سے راہول گاندھی کی جیت کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات کا اگلا مرحلہ 25 مئی کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گزشتہ ایک دہائی سے بھارت پر قابض مودی سرکار نے بھارت کی سب سے بڑی اقلیتی آبادی مسلمانوں کو نشانے پر ہوا ہے۔

مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کی نمائندگی اور سیاسی طاقت کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، اسکے علاوہ سرکاری نوکریوں اور سول سروسز کے اعلی امتحانوں میں ہر سال مسلمان امیدواروں کے اکثریت جان بوجھ کر کم رکھی جاتی ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ، لاشوں کی شناخت سے متعلق ایرانی حکام کا اہم بیان

بھارتی سول سروسز میں گزشتہ سال محض 6 مسلمان امیدوار منتخب ہوئے، مسلمان بھارت میں 200 ملین کی آبادی رکھتے ہیں جبکہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے مسلمانوں کی سیاسی طاقت کو بھی سبوتاژ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں