پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی، لوک سبھا کی 58 نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل انتخابات میں 58 سیٹوں پر چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں قومی دارالحکومت دہلی کی تمام 7 سیٹیں بھی شامل ہیں۔

ووٹنگ کے پہلے پانچ مراحل 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی اور 20 مئی کو مکمل ہوئے تھے، جن میں 429 نشستوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے، انتخابات کا آخری دن یکم جون ہے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت اتحاد ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ (این ڈی اے) کو واضح نقصان پہنچا ہے، جب کہ مرکزی اپوزیشن انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد (انڈیا) نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

درج ذیل چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹرڈ ووٹر 58 نشستوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے: ہریانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، دہلی، جموں و کشمیر۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں