اشتہار

5 ریاستوں میں مودی سرکار کی رخصتی کا راستہ ہموار ہو گیا، صدر نیشنل کانگریس

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: صدر انڈین نیشنل کانگریس ملک ارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں مودی سرکار کی رخصتی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میزورم میں 7 نومبر کو، چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو، مدھیہ پردیش میں 7 نومبر کو، راجستھان میں 23 نومبر کو اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے، ان سبھی ریاستوں کے نتائج 3 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

مودی حکومت لکھنؤ کا نام تبدیل کرنے والی ہے؟

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ان پانچ ریاستوں میں انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کی رخصتی کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں کانگریس پارٹی پوری قوت کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی، پارٹی کی گارنٹی عوامی فلاح، سماجی انصاف اور ترقی پسند نظریہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں