پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بھارت : ائیر پورٹ پر خوفناک حادثہ، دیکھنے والے خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں واقع جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ روز ایک الیکٹرک بس سے کچل جانے کے سبب ایک ائیر لائن ملازم ہلاک ہوگیا، حادثے میں ایک لڑکی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

متوفی کی شناخت پرنس راج کے نام سے ہوئی ہے جو نجی ائیرلائنز کا ملازم تھا۔ اس حادثے میں اس کی دوست لونے زخمی ہو گئی اور فی الحال وہ دارالخلافہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی پرنس راج جو آج اپنی سالگرہ منا رہا تھا، اپنی دوست لونے کے ساتھ نجیہ ایئر لائنز کے قیام کے15 سال مکمل ہونے پر ایک پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پٹنہ ہوائی اڈے پہنچا تھا۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور اس کی دوست بری طرح زخمی ہو گئی۔

- Advertisement -

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دونوں متاثرین ہوائی اڈے کے گیٹ نمبر ایک پر ایک کیب سے اترے اور پروگرام کی جگہ پر جا رہے تھے اسی دوران اچانک سٹی بس سروس سے جڑی ایک الیکٹرک بس آ گئی۔ بس کی رفتار بہت تیز تھی۔ پرنس گاڑی کے پہیے کے نیچے آ گیا اور خاتون ٹکر کے بعد کچھ دور جا گری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ہوائی اڈہ پولیس چوکی پر تعینات ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے غلطی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں