ممبئی: ناجائز تعلقات کا پردہ چاک ہونے کے خوف سے ظالم شخص نے گیارہ سالے بچے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دل دہلادینے والا واقعہ راجھستان کے ناگور ضلع کے گاؤں تیتری میں پیش آیا، جہاں گیارہ سالے بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، جس کی لاش ریلوے ٹریک کے قریب سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سیتارام میگھوال نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کے مقتول بچے کی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور بچہ ان کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اسے راستے سے ہٹانے کے لئے ملزم نے اس موبائل کا لالچ دیکر گھر سے اغوا کیا اور چھوٹی کھٹو ریلوے ٹریک پر لیجاکر قتل کردیا۔
بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔