تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارتی ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل کا نشانہ بن کرتباہ ہواتھا:رپورٹس

نئی دہلی: گزشتہ دنوں تباہ ہونے والا بھارتی ہیلی کاپٹر در حقیقت بھارت نے خود ہی مار گرایا تھا، انڈین ایئرفورس مسلسل اسے تکنیکی خرابی قرار دیتی رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والا بھارتی ایم آئی 17  ہیلی کاپٹر در حقیقت بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کا نشانہ بنا تھا۔

بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو  سری نگر کے علاقے  بڈ گام میں پیش آیا تھا۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے محض چند لمحے قبل بھارت کے پاس موجوس اسرائیلی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم سے ایک میزائل فائر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اسی روز پاک  فضائیہ نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے ، جن میں سے ایک پاکستانی حدود میں گرا تھا۔ پاکستان نے اس کے پائلٹ کو حراست میں لے کر باضابطہ طریقے سے بھارت کو واپس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم پاکستانی طیاروں کی اپنی سرحد میں موومنٹ کی بنا پر ایکٹو ہوا تھا۔ تاہم اسرائیلی ساختہ یہ سسٹم بھارتی اور پاکستانی جہازوں میں فرق نہ کرسکا اور اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا بیٹھا۔

یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے مسلسل یہ موقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ  ہیلی کاپٹر  تکنیکی خرابی کے سبب تباہ ہوا ہے۔ ایئر  فورس نے حادثے میں مارے جانے والے فوجیوں کو بھی یہی وجہ بتائی تھی ، یعنی بھارت اپنے ہی فوجیوں کے اہل خانہ سے جھوٹ بولتا رہا۔

بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف 17 تھنڈراستعمال کیا گیا

بتایا جارہا ہے کہ ہنگامی حالات میں جب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوتا ہے تو اس نوعیت کے فرینڈلی فائر سے بچنے کے لیے  مسافر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز میں نصب پہچان کا خصوصی سسٹم ایکٹو کیا جاتا ہے۔ یہ سسٹم ہی اپنے فضائی اثاثوں کو اپنے ہی ایئر ڈیفنس سسٹم کاشکار بننے سے بچاتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے نام لیے بغیر فضائیہ کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کا کورٹ مارشل بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔

خیال رہے  کہ 27 فروری کی ڈاگ فائٹ کے نتیجے میں بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا  تھا جس کے سبب  بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -