بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، بھارت کوایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

دوشنبے : بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق نشانہ بنانے کی سازش ناکام ہوگئی ، بھارت ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی کوشش میں کامیاب نہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کوشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقدہ دو روزہ علاقائی اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی سےمتعلق نشانہ بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔

بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے اور اپناا یف اے ٹی ایف پروپیگنڈا اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے اجلاس میں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں جارحیت اور افغانستان میں بھارت کےناپاک عزائم کو عالمی سطح پربے نقاب کیا ، جس کے باعث بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول کو ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں منہ کی کھاناپڑی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں