اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایشیا کپ نہ کھیلنے پر بھارتی مداح کا شاہین آفریدی کا شکریہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جیت کے بعد شاہین آفریدی کے ایک بھارتی مداح نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے نہ کھیلنے پر شکریہ ادا کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ اتوار کو کپتان روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے مقابلے میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جیسے ہی پاکستان کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک روہیت بھارتی نامی مداح کی شاہین آفریدی کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر روہت بھارتی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مختصر سے ویڈیو کلپ میں شاہین آفریدی کے ساتھ ان کی ہلکی پھلکی بات چیت دکھائی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rohit Bharati 🙂 (@vividbharati)

پاکستان کے فاسٹ بالر سے ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں مداح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ نہیں کھیلے، اچھا لگا ہم بچ گئے۔ جس پر شاہین آفریدی بھی کھلکھلا کر ہنس دیئے۔

گفتگو کے بعد شاہین آفریدی نے بھارتی مداح کے ساتھ ایک تصویر بھی بنوائی، بھارتی مداح روہیت نے انسٹاگرام پوسٹ پر تصویر کے کیپشن میں آفریدی کے بارے میں لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ ان میں حس مزاح بھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں