تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

بھارت: کورونا کے خوف سے باپ بیٹے نے یہ کیا کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔ کمزور دل افراد کیلئے انتباہ!

نئی دہلی: بھارتی شہر کلکتہ میں کوروناوائرس کے خوف کا شکار باپ بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ میں باپ بیٹے نے کوروناوائرس کے ڈر سے خود کشی کرلی، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھوش لین کے علاقے میں بھارتی نوجوان کی آلوکا دیوی نامی ماں کوروناوائرس کا شکار ہوئیں جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد لڑکے کے والد کی طبیعت خراب ہونے لگی، اسی طرح بیٹے کو بھی اپنی طبیعت میں بگاڑ محسوس ہوئی۔

آلوکا دیوی کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بہو اور پوتے کو دوسرے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ لیکن ایک روز جب سسرالی گھر آئے تو انہوں نے اپنے داماد کو پھندے میں لٹکا دیکھا۔

جبکہ سسر بےہوشی کی حالت میں زمین پر تڑپ رہے تھے، دونوں متاثریں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پڑوسیوں کو کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا کے خوف کے باعث خود کشی کی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -