تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں باپ بیٹوں کا رشتے دار پر سرعام تشدد، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

وائرل ویڈیو بھارت کے دارالحکومت دہلی میں سڑک پر دن دہاڑے اور سرعام چند مشتعل افراد ایک نہتے شخص کو انتہائی بے دردی سے تشدد کر رہے ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت سے آئے دن ایسی ویڈیو منظرعام پر آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانیت کے سرشرم سے جھک جاتے ہیں ایسی ہی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند لوگوں کا ایک گروہ دن دہاڑے اور سرعام ایک نہتے شخص کو سڑک کے بیچوں بیچ لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کا شکار شخص کو بچانے کے لیے کچھ لوگ آگے بڑھتے ہیں لیکن ہاتھوں میں لاٹھیاں اور اوزار اٹھائے افراد ان پر ہی پل پڑتے ہیں جس کے باعث لوگ وہاں سے اپنی جانیں بچاکر ادھر ادھر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے عثمان پور میں رونما ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں کے بیچ بچاؤ میں ناکام ہونے کے بعد واقعے کی پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے آکر حالات پر قابو پایا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کا تنازع جھگڑے کا سبب ہے۔

اس سارے واقعے کی پولیس نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی آر پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں فساد جیسی صورتحال کا سامنا تھا کچھ لوگ ایک شخص کو بری طرح پیٹ رہے تھے پولیس نے حالات کو قابو میں کیا اور زخمی کو جے پی سی اسپتال منتقل کیا۔

 

تشدد کرنے والے ملزمان کی شناخت جگت، ہریندر، سمیت اور امیت کے ناموں سے ہوئی ہے لیکن پولیس نے تاحال صرف ایک ملزم جگت کو ہی پکڑنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق یہ لڑائی شیام کی جگت اور اس کے بچوں کے درمیان ہوئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈی سی پی شمال مشرقی سنجے سین کے مطابق علاقے میں جگت نامی ملزم نے اپنا رعب ودبدبہ قائم کرنے کے لیے ایڈوکیٹ اور حکومتی جماعت بی جے پی کے جعلی بورڈ ڈسپلے پر لگائے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بی جے پی کے عہدیداروں اور بار کونسل کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی، اقدام قتل، ہتھیاروں سے حملہ سمیت مختلف دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی سی پی کے مطابق اب تک کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان جائیداد کے پرانے تنازعات ہیں اور اس سے قبل بھی دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے بھی امن قائم رکھنے کے لیے پابند کیا جاچکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے علاقے میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -