اشتہار

اسپتال عملے کی لاپرواہی نے بچے کی جان خطرے میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں اسپتال عملے کی مجرمانہ غفلت نے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے علاقے لنگاماگور سے تعلق رکھنے والی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گدوال آئے تھے جہاں حادثاتی طور پر بچے کو چوٹ لگ گئی اور اسے بائیں آنکھ پر زخم آئے۔

زخمی بچے کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اسپتال عملے نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، عملے نے بچے کو ٹانکے لگانے کے بجائے فیوی کوئک (گلو) لگادیا۔

- Advertisement -

فیوی کوئک لگتے ہی بچے سے درد سے کراہنا شروع کردیا اور چیخ وپکار کردی، متاثرہ بچے کے والد نے متعلق ڈاکٹرز کو اس لاپرواہی کا بتایا تو انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ عملے سے غلطی ہوگئی ہے۔

لڑکے کے والد نے مقامی پولیس اسٹیشن پر واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نجی اسپتال عملے نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اگر فیوی کوئک بچے کی آنکھ میں چلاجاتا تو ذمے دار کون ہوتا؟۔

پولیس نے متاثرہ والد کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں