حیدرآباد: بھارت کے ایک شہر میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کار جل کر خاکستر ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میںکل شب پیش آیا جس میں کسی کی موت یا پھرجھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم اس واقعہ میں کارجل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق یادگری نامی شخص نے سچترا علاقہ میں ایک شخص سے ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے کی رقم کے عوض کار خریدی تھی۔
یادگری نے یہ کار اپنے بیٹے کارتک کو تحفے میں دی تھی، کار لے کر گھر جانے کے دوران اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی۔
کار چلانے والے کارتک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور کار کو سڑک کے کنارے ٹچھوڑ کر اس سے نیچے اترگیا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ گئی جبکہ کار مکمل جل گئی۔