راولپنڈی: بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے ٹانڈراور کھوئی رٹہ سیکٹرز سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے ٹانڈر اور کھوئی رٹہ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور دشمن کی توپوں کو خاموش ہونے پر مجبور کیا۔
پڑھیں: ’’ بھارتی فوج آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ فائرنگ چارخواتین زخمی ‘‘
یاد رہے بھارتی فوج کی جانب سے سینکڑوں بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں، پاک فوج نے کبھی پہل نہیں کی تاہم ہربار اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش ہونے پر مجبور کیا ہے۔