ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

بیت الخلاء سے محروم ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر

اشتہار

حیرت انگیز

 کچھ زیادہ دن نہیں گذرے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی جوشیلی تقریر میں غربت، جہالت اور صحت کے شعبے میں پاکستان سے مقابلے کرنے کے لیے بھڑکیں مارے دیکھا گیا تھا جب کہ وزیر خارجہ سشما سراج نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی ترقی سے متعلق زمین و آسمان ایک کردیئے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت دنیا بھر میں بیت الخلاء سے محروم ملکوں میں اول نمبر پر ہے۔

یوں تو حضرت انسان چاند پہ کمند ڈالنے کے بعد دوسرے سیاروں پر موجود مخلوق کی کھوج لگانے اور پھر ان سے گفت و شنید کے لیے پر تول رہا ہے اور تو دوسری طرف کلونگ اور روبورٹ ٹیکنالوجی سے انقلاب برپا کرنے کو تیار نہیں لیکن یہ امر بھی حیران کن ہے دنیا کی 60 فیصد آبادی کو قضائے حاجت رفا کرنے کے لیے ٹوئیلٹ کی سہولت میئسر نہیں.

جی ہاں دوسرے سیاروں پر گھر بسانے کے خواب کو پورا کرنے کی لگن میں جُتے انسانوں کی اس دنیا میں 60 فیصد آبادی کے گھروں میں یا تو بیت الخلاء ہی موجود نہیں یا اگر ہیں بھی تو تو وہ فضلے کے محفوظ اخراج اور نکاس کے طریقے سے محروم ہیں جس کے باعث اسہال ، ہیضہ ، جگر کا انفیکشن ، میعادی بخار اور آنتوں کے امراض پیدا ہوتے ہیں اور سالانہ 2.8 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

- Advertisement -

 ٹوائلٹ کے استعمال کے لیے بھارتیوں کا مائنڈ سیٹ بدلنا ہے: اکشے کمار


یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر "بیت الخلاء کے عالمی دن” کی مناسبت سے ایک آرٹیکل میں پیش کیے گئے جس کے مطابق دنیا بھر میں 2.3 ارب افراد بیت الخلاء کی سہولت سے محروم ہیں اور دنیا کے ہر 10 میں سے ایک شخص کھلے آسمان کے نیچے قضائے حاجت سے فارغ ہوتا ہےجب کہ صرف 39 فیصد لوگ نکاسیِ آب کے محفوظ نیٹ ورک سے متصل بیت الخلاء استعمال کرتے ہیں۔


 پاکستان کے دیہی علاقوں میں بیت الخلا استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ 


بیت الخلاء سے محروم ملکوں میں اول نمبر پر بھارت براجمان ہے جب کہ چین دوسرے نمبر پر اس کے بعد دنیا بھرمیں انڈونیشیا ، نائیجیریا ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، ایتھوپیا ، کانگو ، برازیل اور پھر تنزانیا کا نام آتا ہے اور ان ممالک میں بیت الخلاء کی عدم دستیابی کے باعث سب سے زیادہ بیماریوں کا شکار خواتین اور کم عمر بچے ہوتے ہیں۔

اس گھمبیر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 2001 میں ہر سال 19 نومبر کو "بیت الخلاء کا عالمی دن” منانے کا اعلان کیا جس کا مقصد گندے پانی اور غلاظت کی نکاسی کے بحران کی جانب توجہ دلانا اور لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے جب کہ بیت الخلاء کی تعمیر سے متعلق پروجیکٹس بھی اس مہم کا حصہ ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں