اشتہار

بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، جے شنکر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں بیٹھ کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا تو مودی سرکار کو آگ لگ گئی، جے شنکر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کے لیے خوب زہر اُگلا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو دہشت گردی کی صنعت کا ترجمان تک کہہ دیا، اور کہا کہ انھوں نے بلاول زرداری سے ان کے حساب سے برتاؤ کیا۔

- Advertisement -

کشمیریوں پر سالہاسال سے بدترین مظالم ڈھانے والے بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد قرار دیا۔ جے شنکر نے کہا کہ میں نے بلاول کے ساتھ ان کے حساب سے برتاؤ کیا، یعنی دہشت گردی کے پروموٹر اور حامی کے حساب سے، اور معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کی صنعت کے ترجمان ہیں، جو پاکستان کا خاصہ ہے۔

انھوں نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا شکار دہشت گردی کے سہولت کاروں کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی پر بات نہیں کر سکتے، بلاول نے یہاں آ کر ایسی منافقانہ باتیں کی جیسے ہم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔

جے شنکر نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ساکھ زر مبادلہ کے ذخائر سے بھی زیادہ تیزی سے گر رہی ہے۔

بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو نے واضح کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تاثر دینے کی کوشش کرتا ہے کہ ہر مسلمان دہشت گرد ہے لیکن جب بلاول ان کے سامنے بیٹھتا ہے تو ان کا جھوٹا بیانیہ ٹوٹ جاتا ہے، انھوں نے کہا بھارتی وزیر خارجہ کی تنقید کی وجہ ان کا عدم تحفظ ہے۔

بلاول نے کہا پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ کشمیر کا غیر قانونی اقدام واپس لینے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا غیر قانونی ہے۔ انھوں نے کہا میں نے گوا میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندتوا پروپیگنڈے کا جواب دیا، کب تک بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے منہ چرائے گا۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بھارت کا دہشت گردی سے متعلق واویلا سفارتی پوائنٹ اسکورنگ قراردے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں