یہ کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے، کہاں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کی دعویدار ٹیم اب صرف اس کا نظارہ دیکھنے پر مجبور ہوگی، بارڈر گواسکر ٹرافی یعنی بی جی ٹی جس میں واقعی بی جی ٹی ہوا۔
آسٹریلیا کے خلاف بی جی ٹی میں بالکل ایسا ہی ہوا کہ بھارتی گھمنڈ تبا ہوگیا، لگاتار دو بار بارڈر گواسکر ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھنے والی بھارتی ٹیم اس بار شرمناک شکست سے دوچار ہوئی، یہ خراب پرفارمنس یہاں بارڈ گواسکر ٹرافی سے شروع نہیں ہوئی بلکہ پچھلے سال جولائی میں گوتم گمبھیر کے کوچ بننے کے بعد سے ہی ٹیسٹ میچز میں بھارت کا زوال شروع ہوا۔
سابق جارح مزاج بھارتی اوپنر نے اپنی کوچنگ میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹرافی جتوائی تھی، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ وہ بھی ریڈ بال کرکٹ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہوتا کہ جائیں اور شرارتیں کریں پھر اپنے من مانی کرکے واپس آجائیں۔
گوتم گمبھیر کوچ کیا بنے کے پانچ روزہ مقابلوں میں بھارتی ٹیم عرش سے فرش پر آگئی، گمبھیر کے کوچ بننے کے بعد بھارتی ٹیم ہر دوسری سیریز میں نیچے آتی رہی اور پھر دھڑام سے زمیں بوس ہوگئی۔
بھارتی ٹیم کی اس ناکامی کی تفصیل سنیں زعیم باصر سے اس آڈیو پوڈ کاسٹ میں۔