تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دلخراش واقعہ: کار لڑکی کی لاش کو 4 کلومیٹر تک گھیسٹ کر لے گئی

بھارت میں آئے روز جرائم کی واقعات خبروں کی زینت بنتے ہیں تاہم حالیہ واقعے نے تو دل دہلا دئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے کنجھوالا پولیس اسٹیشن (روہنی ضلع) میں ایک کار کے ساتھ لڑکی کی بندھی لاش ملی، واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلادی، پولیس کو اطلاع ملی تو فوری جائے حادثے پر پہنچی تو دلخراش منظر دیکھنے کو ملا کہ لڑکی کار کے ساتھ ہی مردہ حالت میں موجود تھی۔

مذکورہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی تاکہ واقعے کی جانچ پڑتال کی جائے، سی سی ٹی وی فوٹیج نے تو دل دہلادئیے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک لڑکی کار میں پھنسی نظر آرہی ہے اور کار لڑکی کو گھیسٹ کر لے جارہی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا؟ ان سوالوں کا جواب جاننے کے لئے آس پاس کے مزید علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی، تو خوفناک انکشاف سامنے آیا کہ لڑکی اسکوٹی پر سوار تھی، جسے ایک کار نے ٹکر ماری اور اسے کئی کلو میٹر دور تک گھیسٹ کر لے گئی،پولیس نے شواہد کی روشنی میں کار میں سوار تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔

لاش کو پولیس کی تحویل میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش بندھی نہیں تھی بلکہ کار سے ٹکرانے کے بعد لڑکی کا پاؤں پہیے میں پھنس گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی لاش چار کلومیٹر تک گھسیٹا گیا۔

Comments

- Advertisement -