اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

بھارتی حکومت نے مسلمانوں کو دی جانے والی حج سبسڈی ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے حجاج کرام کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ رقم اب اقلیتوں  بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے حج کیلئے دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارتی اقلیتی امور کے وزیر مختارعباس نقوی کا کہنا ہے کہ حکومتی امداد کے بعد پہلی مرتبہ ایک لاکھ پچھتر ہزار مسلمان حج سبسڈی کے بغیر حج پر جائیں گے گذشتہ برس سوا لاکھ لوگ حج پر گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلے سے حکومت کو تقریباً سات ارب روپے کی بچت ہوگی اور یہ رقم اقلیتوں کی تعلیم خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

- Advertisement -

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق حکومت نے کہا ہے کہ حج کے اخراجات میں اضافہ ہونے کی امکانات کے تحت مسلمانوں کو پانی کے جہاز کے ساتھ مکہ جانے کا متبادل دیا جائے گا۔

دوسری جانب اس حوالے سے پہلے بھی کئی مسلم تنظیمیں اور اراکین پارلیمنٹ اس سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں، بہت سے مسلمانوں کا خیال ہے کہ حج سبسڈی کے نام سے مسلمانوں کو بیوقوف بنایا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حج ایک طویل عمل ہے اور سبسڈی صرف ہوائی سفر کے لیے دستیاب ہے، دراصل اس کا اصل فائدہ بھارت کی قومی ایئر لائن ایئرانڈیا کو دیا جاتا ہے اور نقصان میں چلنے والی اس سرکاری کمپنی کو اچانک ایک لاکھ مسافروں کا کرایہ مل جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت جاری کی تھی کہ سال 2022 تک مرحلہ وار طریقے سے حج سبسڈی ختم کردی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں