بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت نے واٹس ایپ کی نئی پالیسی کا نفاذ روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی نافذ کرنے سے روکنے کی درخواست ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکاری نے دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ کی نئی پالیسی سے متعلق درخواست جمع کرائی ہے تاکہ نئی پرائیویسی پالیسی کو نافذ کرنے سے روکا جائے۔

بھارتی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے درخواست میں کہا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی بھارتی قوانین کے برعکس ہے۔

وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ نئی پرائیویسی پالیسی ایسی ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ چھوڑنا ہوگا یا پھر پالیسی قبول کرنا ہوگی۔

درخواست میں حکومت نے کہا کہ مختلف سوشل نیٹورکنگ سائٹ استعمال کرنے والوں کی پرائیویسی اور ڈاٹا کی حفاظت کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں