اشتہار

بھارتی وزیر نے پاکستان کا پانی روکنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پاکستان دشمنی میں بھارت کی مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت پاکستان کے خلاف اپنے اوچھے ہتھنکڈوں سے باز نہیں آیا، اب پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

[bs-quote quote=”پاکستان کو جانے والے 3 دریاؤں کا پانی روکا جائے گا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بھارتی وزیر کا ٹویٹ”][/bs-quote]

- Advertisement -

بھارتی وزیر برائے ذرایع آب نے دعویٰ کر دیا ہے کہ بھارتی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان کو جانے والے 3 دریاؤں کا پانی روکا جائے گا۔

بھارتی وزیر نتن گڈکری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی کی زیرِ قیادت ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو جانے والا پانی روکا جائے۔

نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ مشرقی دریاؤں کا پانی موڑ کر جموں و کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کو دیا جائے گا۔

بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ دریائے راوی پر شاہ پورکنڈی ڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، ڈیم پروجیکٹ سے جمع ہونے والا پانی مقبوضہ کشمیر میں استعمال کیا جائے گا۔

وزیر نے ٹویٹ پر کہا کہ دوسری راوی بیاس لنک سے جمع شدہ پانی قریبی ریاستوں کو فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم نے مسلح افواج کو کسی بھی جارحیت کے جواب کا اختیار دے دیا

خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے مسلح افواج کو بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، ریاست اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں