تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت نے اپنے تمام لڑاکا طیارے گراؤنڈ کر دیے

پے در پے حادثات کے بعد بھارتی فضائیہ نے روسی ساختہ تمام مگ ٹوئنٹی ون لڑاکا طیارے گراؤنڈ کر دیے ہیں جب کہ حالیہ حادثے کی تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ چند ماہ میں پے در پے فضائی حادثات کے بعد انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) نے روسی ساختہ مِگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فِلیٹ کو پروازوں سے روک دیا ہے اور انہیں گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سینیئر دفاعی عہدیداروں کا کہنا ہے انڈین ایئر فورس نے یہ فیصلہ رواں مہینے راجھستان میں تباہ ہونے والے طیارے کے بعد کیا ہے جس میں تین دیہاتی بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ایئرفورس نے طیارے گراؤنڈ کرنے کے ساتھ اس کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں اور تباہی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل جاتا یہ طیارے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

مطابق رواں ماہ راجستھان میں مگ ٹوئنٹی ون لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔جسمیں تین دیہاتی جان سے گئے تھے۔۔سینئر دفاعی عہدیداران کا کہنا ہے مگ ٹوئنٹی ون کے فلیٹ کو حادثے کی تحقیقات تک گراؤنڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے پاس 31 لڑاکا طیارہ اسکواڈرن ہیں جن میں سے تین مِگ 21 طیاروں پر مشتمل ہیں۔ مِگ 21 کو 1960 کی دہائی میں انڈین ایئرفورس میں شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین ایئرفورس مخلتف طرح کے مِگ 21 پانچ دہائیوں سے استعمال کر رہی ہے اور اب یہ مرحلہ وار ختم ہونے کے راستے پر ہیں۔ آئی اے ایف میں صرف تین مِگ 21 سکواڈرن کام کر رہے ہیں اور ان سب کو 2025 کے اوائل تک مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو راجھستان کی سورت نگر ایئربیس سے پرواز بھرنے والا مِگ 21 طیارہ ہنومان گڑھ نامی گاؤں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ راجستھان میں گر کر تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب اسے حادثہ پیش آیا۔ اس سے قبل 2021 میں بالاکوٹ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مگ ٹوئنٹی ون طیارہ مار گرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -