بھارت نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اہم بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اسکواڈ میں آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ شامل نہیں ہیں جو ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
بمراہ کے ساتھ ساتھی تیز گیند باز ہرشل پٹیل بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں وہ سائیڈ سٹرین کے ساتھ ایشیا کپ سے باہر ہوئے تھے۔
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ اسکواڈ میں ارشدیپ سنگھ اور بھونیشور کمار دیگر دو تیز گیند باز ہیں۔ آر اشون، یوزویندر چہل اور اکسر پٹیل ماہر اسپنر ہیں۔
تیز گیند باز محمد شامی کو ساتھی تیز گیند باز دیپک چاہر، اسپنر روی بشنوئی اور بلے باز شریاس ایر کے ساتھ اسٹینڈ بائی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہودا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، آر اشون، یوزویندر چہل ، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑی: محمد شامی، شریاس ایر، روی بشنوئی، دیپک چاہر