بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

مودی حکومت نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے سری نگر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کر دیا ہے، دفتر کی عمارت کو سیل کرنے کا حکم نئی دہلی کی عدالت نے دیا تھا۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ یک طرفہ عدالتی حکم کے تحت دفتر کو سیل کیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی جیلوں میں قید تمام کشمیری قیادت اور کارکنان کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں۔

حریت کانفرنس نے بھارتی بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہل کاروں کی جانب سے سری نگر میں اپنے دفتر کو سیل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے کل مقبوضہ کشمیر میں فنڈنگ سے متعلق ایک فرضی کیس میں حریت دفتر سری نگر کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ اے پی ایچ سی کا دفتر عوامی ملکیت ہے اور یہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرتا ہے، جس کا وہ گزشتہ سات دہائیوں سے سامنا کر رہے ہیں۔

انھوں نے بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں صنعتیں لگانے کے لیے زمین کو باہر کے لوگوں کے حوالے کرنے کی مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر کے لوگوں کو مزید بے اختیار اور مفلوج کر دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں