بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

میڈیکل اسٹور پر جانے والے شخص کی اچانک موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں میڈیکل اسٹور پر جانے والا شخص دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں 35 سالہ سرینواس میڈیکل اسٹور پر دوائی لینے گیا اور اچانک دل کا دورہ پڑنے پر ہلاک ہوگیا۔

بدویل راجندر نگر کے رہائشی سرینواس کو سینے میں درد میں ہونے پر اہلخانہ مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر نے معائنے کے بعد کچھ ادویات لکھ کر دیں وہ دوائیں لینے کے لیے میڈیکل اسٹور پر جارہا تھا کہ اچانک اس کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل بی نگر کا رہائشی مکینک کار کی مرمت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ حیدرآباد میں چند ماہ قبل اسی طرح کے واقعات پیش آرہے تھے تاہم اس کے بعد دل کے دورے سے ہونے والی اموات میں کمی دیکھی جارہی تھی تاہم دو روز میں دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں